Thursday, May 30, 2019
ڈائریکٹر جنرل کھیل دورا بلوچ کا فزیکل ایجوکیشن اور باکسنگ ایرینا کا دورہ۔ پرنسپل صاحبہ سے باکسنگ ایرینا کے بارے میں بات چیت غیر قانونی تعمیرات سے اجتناب کی ہدایت محکمہ کھیل کے بغیر اجازت کسی بھی و ینیوکو استعمال نہ کرنے کی ہدایت۔ فزیکل ایجوکیشن کے لیے جلد از جلد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے زمین کی الاٹمنٹ کی کوشش کرنے کی ہدایت اور محکمہ کھیل بلوچستان کی طرف سے دائرہ کار میں رہ کر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے کوئی بھی ترقیاتی کام کروانا ہے تو اس کے لیے پہلے محکمہ کھیل بلوچستان سے اجازت لینی ہوگی۔ اور فزیکل ایجوکیشن کو اگر کسی بھی بینیو کی ضرورت ہے تو وہ محکمہ کھیل کو لکھے گا اور پھر اس کو اجازت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے فزیکل ایجوکیشن بغیر محکمہ کھیل بلوچستان کی اجازت سے ان کے وینیوز استعمال کر رہا تھا جس پر ایپکا بلوچستان اسپورٹس نے ایکشن لیتے ہوئے درخواست ڈائریکٹر جنرل کیل کو دی تھی جس کی کاپی سیکٹری کھیل اور منسٹر کھیل کو بھی ارسال کی گئی تھی جس پر ڈائریکٹرجنرل کھیل نے ایکشن لیتے ہوئے یہ دورہ کیا۔ جس پر ایپکا بلوچستان اسپورٹس ان کی شکر گزار ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
This comment has been removed by the author.
ReplyDelete