Monday, July 29, 2019
قومی ووشو چیمپئن شپ کا رنگارنگ افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان نے کردیا،ملک بھر سے کھلاڑیوں نے ایونٹس میں حصہ لیا،ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانان گرامی کو سلامی پیش کی۔ایونٹ چار روز تک جاری رئیگا۔ #کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں شعبہ کھیل کی ترقی کے لئے صوبے کی تاریخ کے سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، حکومتی سرپرستی میں صوبے کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22ویں نیشنل بوائز و 12واں گرلز ووشوکنگفو چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن نے محکمہ کھیل کی تعاون سے اور پاکستان ووشو فیڈریشن کی سرپرستی میں کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ قومی سطح کی چمپئن شپ کی میزبانی بلوچستان کررہا ہے جس میں ملک بھر کی ٹیمیں شریک ہیں اور خواتین کھلاڑی بھی نمایاں ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرکٹ اور فٹبال کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،جس میں مارشل آرٹ بھی شامل ہے اور بلوچستان کے کھلاڑی اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل وامور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ سب سے پہلے دیگر صوبوں سے بلوچستان آنے والے کھلاڑیوں و آفیشلز کو خوش آمدید کہتاہوں اور مجھے خوشی ہے کہ ملک بھر سے کھلاڑی ہمارے گھر کوئٹہ آئیں ہیں۔ محکمہ کھیل صوبے کے کھلاڑیوں کو دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر لانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے،اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کررہاہے، حکومت بلوچستان ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کررہی ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو تمام کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔محکمہ کھیل صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس میں کھیکوں کے ایونٹس منعقد کرائیں گے، تقریب سےووشو فیڈریشن کے صدر ملک افتخار، سیکرٹری امان اللہ اچکزئی نے بھی خطاب کیا، افتتاحی تقریب میں بچوں اور بچیوں کی جانب سے مارشل آرٹ، بینڈ اور ٹیبلو کے شاندارمظاہرے پیش کئے گئے، چمپئن شپ میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، نیوی، پولیس اور ریلوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قبل ازیں ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانان گرامی کو سلامی پیش کی۔یاد رہے یہ ایونٹ چار روز تک جاری رہیگا، تقریب میں اراکین اسمبلی بشرہ رند، سیکرٹری کھیل احمدرضاخان، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، نورالاامین ،کوارڈنیٹر وزیراعلیٰ بلال کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو، ڈائریکٹر پی ایس بی عمران ایوسف، فوکل پرسن محکمہ کھیل، غفور بلوچ،فٹبال کوچ محمد ہاشم لانگو، اسحاق علی، صدر بی ڈبلیو اے ،سردار زاکر ،فیض اللہ کاکڑ، منان آغا، مبارک شاہ، ایوب خلجی پی ایس مشیر کھیل ناظر حسین ودیگر بھی موجود تھے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Thanks For visiting Sports Department Balochistan