Monday, July 29, 2019

نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے۔سنگ گیرگ ہزارہ برادی کی قدیم ثقافتی کھیل ہے حکومت کی کوشش ہے کہ تمام لوکل اور ثقافتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا اور ان کی سرپرستی کی جائے گی۔ مشیر عبدالخالق ہزارہ کوئٹہ(بی سپورٹس نیوز)صوبہ میں کھیل سیاحت و ثقافت کو اجاگر کرکے ملک و صوبے کی مثبت تشخیص دنیا کو دکھائیں گے ۔انتہا پسندی ، شدت پسندی اور تفرقات کے خاتمے کیلئے کھیل سیاحت و ثقافت اور مثبت سر گرمیوں کو بھر پور اندا ز میں اجاگر کیا جائے گا نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے نوجوانوں کو تفریح سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزار نے شہید چیئرمین حسین علی یوسفی سنگ گیرگ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سنگ گیرگ قدیم ثقافتی کھیل ہے حکومت کی کوشش ہے کہ تمام لوکل اور ثقافتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا اور ان کی سر پرستی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قدیم ناپیدکھیلوں کے ایسو سی ایشنز بنائے جائیں گے تاکہ ان کو زندہ رکھا جائے اور ان کی ترویج کے لئے ہر سطح پر کام کیا جائے گا صوبائی حکومت تفریح اور مثبت سر گرمیوں کو سپورٹ کر تی رہے گی ۔ انہوںنے کہا کہ سنگ گیرگی کے کھیل کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے گا سنگ گیرگ کے فروغ کے لئے مزید ٹورنامنٹس حکومتی سطح پر کرائے جائیں گے صوبائی حکومت قومی سطح کے کھیلوں کے علاوہ ثقافتی کھیلوں کے فروغ اور ان کی حوصلہ افزائی کی لئے بھی اقدامات کریگی ۔ تقریب کی آخر میں صوبائی مشیر نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

No comments:

Post a Comment

Thanks For visiting Sports Department Balochistan