Tuesday, July 30, 2019
آئی آیس ایف کوہلو آج مورخہ 29 جولائی 2019 کو آئی آیس ایف کوہلو کے ایک وفد نے صدر بہاول خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں ڈسرکٹ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری صاحب سے ملاقات کیا- آئی آیس ایف کوہلو کے وفد میں صدر بہاول خان، نائب صدر مراد علی، آفس سیکرٹری محمد اسماعیل اور دیگر ارکان شامل تھے- اس موقع پہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب جمعہ خان مری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کیا کہ کوہلو کے میدان آباد رہیں- کھلاڑیوں کو گراونڈ کی دشواری تھی جس کی بنا پے ایم پی اے کوہلو ہیلتھ منسٹر میر نصیب اللہ خان مری نے کھیلوں کے میدان کیلے 70 کڑور روپے کا سپورٹس کمپلکس منظور کرایا جو کوہلو کیلے خوشآئند بات ہے- اس موقع پہ آئی آیس ایف کوہلو کے صدر بہاول خان مری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب سے جمعہ خان مری نے اسپورٹس کا چارچ سنبھالا تب سے کوہلو کے کھیلوں کے میدان آباد ہویے- انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد عمران خان خود ایک کھلاڑی ہیں تو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پہ میر نصیب اللہ خان پوری طرح کام کررہے ہیں اس وجہ سے انھوں نے 70 کڑور جیسی بڑی رقم کوہلو کے سپورٹس کیلے منظور کروائے- انھوں نے کہا کہ میر نثار صاحب کا بھی یہی پیغام ہے کہ جہاں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے اسپتال ویران ہونگے اور میر نثار صاحب ہر علاقے میں کھیلوں کے میدانوں کیلے گھنٹے منظور کروا رہے ہیں تاکہ نوجوان فارخ وقت میں کھیل سے منسلک رہیں اور برے کاموں سے بچ سکے- بہاول خان مری نے سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری صاحب کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ کھیلوں کے ہر میدان میں آئی آیس ایف کے نوجوان یےہر وقت ان کے ساتھ ہیں- آخر میں جمعہ خان مری صاحب نے آئی آیس ایف کوہلو کرکٹ ٹیم کیلے کٹ بھی دیا- جس پہ آئی آیس ایف کوہلو کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا- ترجمان؛ آئی آیس ایف کوہلو
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Thanks For visiting Sports Department Balochistan