Thursday, May 23, 2019

ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول کک باکسنگ ایونٹ کا افتتاح کردیا #کوئٹہ(رپورٹ محمد شاہ دوتانی)ڈائریکٹریٹ جنرل آف کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کک باکسنگ ایونٹ کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے فتہ کاٹ کرکیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لانگو، پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری منصور درانی، دیگر عہدیداروں میں سید منان آغا ، سید فضل آغا، صدر بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد شاہ دوتانی، سیکرٹری ایم اخلاص، عبداللہ جان ، سید نجیب اللہ، ودیگر موجود تھے۔ کک باکسنگ ایونٹ میں مختلف کیٹگریز کے فائٹروں نے حصہ لیا، اور اپنے اپنے مخالف فائٹرز کو زیر کئے، افتتاحی فائٹس سے ڈائریکٹر جنرل کھیل ودیگر مہمان خوب لطف اندوز ہوئے اور کک باکسنگ کے کھلاڑیوں کو کے کارکردگی کو سراہا، افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت ان کھلاڑیوں کو مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کی ہے،جس کیلئے محکمہ کھیل نوجوان کھلاڑیوں تمام تر سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کررہاہے، رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کیٹگریز کے کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرارہے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ شو کرنے کے بھرپور مواقع میسر آرہے ہیں۔ فیسٹیول کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



No comments:

Post a Comment

Thanks For visiting Sports Department Balochistan