Monday, May 27, 2019

نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے صوبائی حکومت بھرپور تعاون و معاونت فراہم کریگی، مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ #کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)آل ہزارہ شہید چئیرمین ایچ ڈی پی حسین علی یوسفی فلڈ لائٹ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2019 کا شاندار فائنل میچ قیوم پاپا فٹبال اسٹیڈیم مری آباد میں گریٹ ہزارہ فٹبال کلب اور پاک ہزارہ فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا، جوکہ یہ فائنل میچ گریٹ ہزارہ کلب نے پنلٹی ککس میں ایک گول کے مقابلے میں تیں گول سے جیت لیا، اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی مشیرکھیل عبدالخالق ہزارہ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ تھے، اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل عبدالخالق ہزارل نے کہا صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو سپورٹس کے سامان و سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور قدامات کرہی ہے، وزیراعلیٰ جاما کمال خان نے کوئٹہ شہر میں دو سپورٹس کمپلیکس اور ایک اسٹیڈیم بنانے کی منظوری بھی دی ہیں، ہم نے کھیلوں کے ذریعے دہشتگردی ،لسانیت، اور تعصوب کو شکست دینی ہیں، نوجوان نسل کھیلوں کے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے صوبائی حکومت بھرپور تعاون و معاونت فراہم کریگی، مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کا مزید کہنا تھا کہ آج اس شاندار فٹبال ایونٹ پر ٹورنامنٹ کمیٹی مبارکباد کے مستحق ہے، اور اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیمیں جہنوں نے کہی میچز کھیلے اور بلاآخر فائنل کیلئے کوالفائی کیا اور آج اس کا فائنل گریٹ ہزارہ نے اپنے نام کرکے اپنے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ہارنے والی ٹیم نے اہمت نہیں ہارنی بلکہ مزید محنت کرنی ہے، کیونکہ آگے اور مواقع آنے ہیں۔ آخر میں مشیر کھیل عبدالخاق ہزارہ ، ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور رضا وکیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد مونود تھی جہنوں نے فائنل میچ کو خوب انجوائے کیا ، اور کھلاڑیوں کو اپنے تالیوں سے داد دیتے رہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thanks For visiting Sports Department Balochistan