Tuesday, May 7, 2019
اوتھل: آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا)لسبیلہ کا ایک ہنگامی اجلاس ضلع کونسل ہال اوتھل میں منعقد ہوا-جس میں ایپکا لسبیلہ کے مختلف عہدیداران و ممبران نے شرکت کی-اجلاس میں تنظیم کو مکمل فعال رکھنے اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا-علاوہ ازیں متفکہ رائے سے ایک 5رکنی رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی-رابطہ کمیٹی میں لوکل گورنمنٹ ڈیارٹمنٹ سے عبدالرسول چھٹہ ،محکمہ فشریز حب سے قاضی سلیم احمد ،اے سی آفس بیلہ شکیل انورکھوسہ ،محکمہ ہیلتھ لسبیلہ سے عبدالغفور آزاد جبکہ کنراج سےغلام قادر جاموٹ کو شامل کیا گیا ہے-اجلاس میں سینئر عہدیداران سیکریٹری خدابخش بلوچ،مولا بخش لاسی،فاروق گجر،حضور بخش کھوسو،غلام حیدر عطاری،یار محمد بلوچ ،علی محمد سارنگزئ ، عبدالوہاب محمد شہی،غلام سرور شیخ،ساجد اسماعیل رونجھو ، رحمت اللہ ، محمد اکرم شیخ ,غلام محمد،گل خان ، عقیل قمر ، عبدالسلام، اور ودیگر بھی موجود تھے-
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Thanks For visiting Sports Department Balochistan