Thursday, August 29, 2019

عید کے پرگرامز زیر اہتمام اسپورٹس ڈیپارٹمنث سرداردودا خان اسٹیڈیم منعقد ھوا۔ احوال زھری تفصیلات کے آ ج اسپورٹس محکمہ کی جانب سے سردار دوداخان اسٹیڈیم میں مختلف گیمز منعقد ھوۓ۔ جن میں فٹبال, تین ٹانگ دوڑ, بچوں و بڑوں کی دوڑ۔, ساٸیکل وموٹر ساٸیکل ریس, ریل دوڑ,دھول چاپ وغیرہ منعقد ھوا۔ یہ تمام گیمز اسپورٹس آفیسر محمد ھاشم زھری کی تعاون سے ھوۓ۔ عید تہوار کے پروگرامز کے مہمان خاص عبداللہ آذاد تھے۔ اور اعزازی مہمان ملک رمضا ن تھے۔ مہمان خاص و دیگر نے پوزیشن لینے والوں کو کیش انعامات تقسیم کیٸے۔ اس پروگرام کو چلانے میں عطااللہ , ثنا انجنیٸر, ملانزیر سیدخان رفیق سنیٸر, ظہور فضا, نذر خان,و دیگر فٹبالرز کی تعاون سے ممکن ھوٸے


سپورٹس ایونٹس میں شرانی سپورٹس آفسر محمد نواز صاحب اورسبی سپورٹس آفسر محمد آیاز صاحب اورژوب سپورٹس آفسر روزی خان صاحب کھیلاڑیوں کو فٹ بال کے حوالے سے تسلی دے ریے ہیں


ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل الطارق کلب بمقابلہ الزرین کلب کے درمیان کھیلا گیا۔پہلے 10 منٹ میں الزرین گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، مگر اگلے ہی لمحے الطارق نے ایک شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گرتے ہوئے حوصل کو پھر سے بلند کر دیا۔ آخر تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول کے حصول کیلئے زبردست اٹیک کیئے مگر کوئی بھی ٹیم آخر تک کول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔اور میچ کا فیصلہ پلنٹی کک پر کیا گیا۔ جو کہ الطارق کلب نے اپنے نام کر لیا، یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں جھل مگسی کے فٹبال میں ایک دوسرے کے حریف مانے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ چیمپئن کے فائنل الطارق اور السیف کے مابین کھیلا جائے گا۔


ڈسٹرکٹ اسپورٹس جھل مگسی کے تعاون سے کرائے گئے ٹورنامنٹ میں السیف فٹبال کلب جھل مگسی اور الطارق فٹبال کلب جھل مگسی کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا دونوں نے شاندار کھیل پیش کیا دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پہ جس میں السیف نے الطارق کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر دیا آج کے میچ کے چیف گیسٹ میر یوسف عزیز انٹر کالج جھل مگسی کے پرنسیپل جناب شبیر بنگش صاحب اور سیف ماڈل سکول جھل مگسی کے پرنسیپل جناب سر مرید مگسی ڈسٹرکٹ جھل مگسی اسپورٹس آفیسر جناب فیروز صاحب اور ڈسٹرکٹ جھل مگسی فٹبال کے کوچ جناب شبیر صاحب تھے



ڈویژنل گیمز کے لئے چمن میں 2 روزہ فٹبال ٹرائل ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ماڈل ھائی سکول گراونڈ پر منعقد کیا گیا۔ ٹرائل لینے کیلئے درجہ ذیل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ٹرائل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالستار اچکزئی حسام الدین سنگر سابق چیئرمین ڈی ایف اے عبدالخالق کابل والا سابق سیکریٹری ڈی ایف اے کلیم اللہ انٹرنیشنل حاجی سفر محمد قبائل ڈسٹرکٹ ممبر صلاح الدین صاحب عبدالقدیر صاحب اور فضل محمد پرائیڈے ٹرائل لیں گے جو 2 دو روز تک جاری رہیگا اور ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے مختلف فٹبال کلبوں سے کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے آج ٹرائل کے پہلے روز 50 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائل میں حصہ لیا، جو کل بھی جاری رہیگا، اس ٹرائل میں 16 کھلاڑی اور 2 آفیشل منتخب کئے جائینگے جو ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کی جانب سے ڈویژنل گیمز میں شرکت کریں گے جو 26 اگست سے 30 اگست تک سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے زیرنگرانی منعقد ہوگی

Wednesday, August 28, 2019

کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے مثبت اور تعمیری سوچ پروان چڑھتی ہے جس سے معاشرے میں ایک مجموعی تبدیلی اور خوشحالی آتی ہے، جن معاشروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا تواتر سے انعقاد ہوتا ہے وہاں تخریبی سوچ کی نفی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ جام کمال خان #کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے مثبت اور تعمیری سوچ پروان چڑھتی ہے جس سے معاشرے میں ایک مجموعی تبدیلی اور خوشحالی آتی ہے، جن معاشروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا تواتر سے انعقاد ہوتا ہے وہاں تخریبی سوچ کی نفی ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے پہلا آل کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل، ثقافت اور امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ بھی موجود تھے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیل ایس شعبہ ہے جس میں جتنی سرمایہ کاری کی جائے وہ کم ہے، نوجوانوں کے لئے جب تک کھیلوں سے متعلق سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی تب تک وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منواسکتے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس سال 3 ارب روپے بلوچستان بھر میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے مختص کئے ہیں جس میں کرکٹ، فٹ بال اور ہاکی کے میدانوں کے ساتھ انڈور کھیلوں کی تمام سہولیات دی جائیں گی جس میں پارکس، آڈیٹوریم اور کمرشل ایریاز بھی ہوں گے، حکومت یہ منصوبے چار سال میں مکمل کرے گی جس سے ہم بلوچستان کے ہر ضلع میں قومی سطح پر کھیلوں کے انعقاد کو ممکن بنا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ اچھے میدان اور سہولیات کی فراہمی سے کھلاڑی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں اور قومی سطح پر صوبے کی احسن انداز میں نمائندگی ہوتی ہے، انہوں نے فائنل میچ جیتنے والی سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کو مبارکباد دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ ایسی بڑی کمپنیاں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آگے بڑھیں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے، اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی سنجیدہ ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے اس دوران انہوں نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ہزارہ کلب کے لئے 15 لاکھ روپے جبکہ فائنل جیتنے والی سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کے لئے تین لاکھ اور رنر اپ والی ٹیم دیبہ سپورٹس کلب کے لئے دو لاکھ روپے کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔

کوئٹہ ڈسٹرکٹ یوم آزادی تھروبال ٹورنامنٹ سراوان تھروبال کلب نے برنی کلب کو بہت دلچسپ مقابلے کے بعد آخری سیٹ میں شکست دیدی میچ کے مہمان خاص اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ محمد یوسف بلوچ جن کا دونوں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا، اور گروپ فوٹوز بنائیگے،

Thursday, August 22, 2019

کوئٹہ:اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف لانگو جشن آزادی ڈسٹرکٹ کوئٹہ سپورٹس گالا بیڈمینٹن ایونٹ کا افتتاح کررہاہے۔

ڈی جی کھیل دُرا بلوچ نے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جشن آذادی گرلز نیٹ بال ایونٹ کا افتتاح کردیا افتتاحی میچ جناح ٹاون گرکز کالج اور فیزیکل گرلز کالج کے درمیان کھیلاگیا،

ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ آل کوئٹہ ڈی جی کھیل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔ کوئٹہ:ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا، ٹورنامنٹ آرگنائزر کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کا اعلان، کوئٹہ:ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے شارٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اور اس موقع پر کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا، اور گروپ فوٹوز بنائیگے، کوئٹہ:نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کرناہوگا، نوجوان نسل ملک کے مستقبل کے معمار ہیں، کوئٹہ: نوجوان کھلاڑیوں کو سہولیات و مواقع فراہم کرنے کیلئے محکمہ کھیل ہر اول دستے کا کردار ادا کررہاہے،

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جشن آذادی تھروبال ایونٹ سراوان ہاکی کلب نے جیت لیا، کوئٹہ ڈسٹرکٹ جشن آذادی سپورٹس گالا تھروبال ایونٹ اختتام پزیر ہوگیا، کوئٹہ فائنل میچ برنی ہاکی کلب اور سراوان ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا، جوکہ سراوان ہاکہ کلب نے نے دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے نام کرلی، کوئٹہ:اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو اور جہانزیب رئیس نے کھلاڑیوں و آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جشن آذادی سپورٹس گالا فٹبال ایونٹ اختتام پزیر ہوگیا، کوئٹہ اختتامی تقریب کے مہمان خاص اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو تھے، جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا،اور گروپ فوٹوز بنائیں گئے، اور انعامات تقسیم کئے ۔

Tuesday, August 20, 2019

(کوھلو) سپورٹس فیسٹیول کافائنل فٹبال میچ کے مہمان خاص منسٹر ھیلتھ میرنصیب اللہ مری نے محکمہ سپورٹس کوھلو کی کارکردگی کو سراہا اور 50 لاکھ روپے کا ایک نیو گراونڈ مری کالونی میں بنانے کا اعلان بھی کیا

عید کے پرگرامز زیر اہتمام اسپورٹس ڈیپارٹمنث سرداردودا خان اسٹیڈیم منعقد ھوا۔ احوال زھری تفصیلات کے آ ج اسپورٹس محکمہ کی جانب سے سردار دوداخان اسٹیڈیم میں مختلف گیمز منعقد ھوۓ۔ جن میں فٹبال, تین ٹانگ دوڑ, بچوں و بڑوں کی دوڑ۔, ساٸیکل وموٹر ساٸیکل ریس, ریل دوڑ,دھول چاپ وغیرہ منعقد ھوا۔ یہ تمام گیمز اسپورٹس آفیسر محمد ھاشم زھری کی تعاون سے ھوۓ۔ عید تہوار کے پروگرامز کے مہمان خاص عبداللہ آذاد تھے۔ اور اعزازی مہمان ملک رمضا ن تھے۔ مہمان خاص و دیگر نے پوزیشن لینے والوں کو کیش انعامات تقسیم کیٸے۔ اس پروگرام کو چلانے میں عطااللہ , ثنا انجنیٸر, ملانزیر سیدخان رفیق سنیٸر, ظہور فضا, نذر خان,و دیگر فٹبالرز کی تعاون سے ممکن ھوٸے

موسیٰ خیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آج دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں پیشاور زلمی نے سردار بابر خان کلب کو 5 ویکٹ سے شیکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کل فائنل میچ کا چیف گیسٹ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل ھے فائنل مقابلہ اکرام عادل سٹار اور پیشاور زلمی کے درمیان ھو گ




موسیٰ خیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ۔اج فائنل مقابلہ پشاور زلمی اور اکرام عادل سٹار کے درمیان ھوا پشاور زلمی نے یہ مقابلہ 8 وکٹوں سے جیت لیا پروگرام کا چیف گیسٹ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل صاحب تھے۔





ژوب شرانی سپورٹس ایونٹس کے فائنل میچ کے موقع پر شرانی ڈسٹرکٹ سپورٹ افیسر محمد نواز اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات اور سپورٹس کے سامان تقسیم کر رہے ہیں

Tuesday, July 30, 2019

آئی آیس ایف کوہلو آج مورخہ 29 جولائی 2019 کو آئی آیس ایف کوہلو کے ایک وفد نے صدر بہاول خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں ڈسرکٹ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری صاحب سے ملاقات کیا- آئی آیس ایف کوہلو کے وفد میں صدر بہاول خان، نائب صدر مراد علی، آفس سیکرٹری محمد اسماعیل اور دیگر ارکان شامل تھے- اس موقع پہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب جمعہ خان مری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کیا کہ کوہلو کے میدان آباد رہیں- کھلاڑیوں کو گراونڈ کی دشواری تھی جس کی بنا پے ایم پی اے کوہلو ہیلتھ منسٹر میر نصیب اللہ خان مری نے کھیلوں کے میدان کیلے 70 کڑور روپے کا سپورٹس کمپلکس منظور کرایا جو کوہلو کیلے خوشآئند بات ہے- اس موقع پہ آئی آیس ایف کوہلو کے صدر بہاول خان مری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب سے جمعہ خان مری نے اسپورٹس کا چارچ سنبھالا تب سے کوہلو کے کھیلوں کے میدان آباد ہویے- انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد عمران خان خود ایک کھلاڑی ہیں تو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پہ میر نصیب اللہ خان پوری طرح کام کررہے ہیں اس وجہ سے انھوں نے 70 کڑور جیسی بڑی رقم کوہلو کے سپورٹس کیلے منظور کروائے- انھوں نے کہا کہ میر نثار صاحب کا بھی یہی پیغام ہے کہ جہاں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے اسپتال ویران ہونگے اور میر نثار صاحب ہر علاقے میں کھیلوں کے میدانوں کیلے گھنٹے منظور کروا رہے ہیں تاکہ نوجوان فارخ وقت میں کھیل سے منسلک رہیں اور برے کاموں سے بچ سکے- بہاول خان مری نے سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری صاحب کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ کھیلوں کے ہر میدان میں آئی آیس ایف کے نوجوان یےہر وقت ان کے ساتھ ہیں- آخر میں جمعہ خان مری صاحب نے آئی آیس ایف کوہلو کرکٹ ٹیم کیلے کٹ بھی دیا- جس پہ آئی آیس ایف کوہلو کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا- ترجمان؛ آئی آیس ایف کوہلو


Monday, July 29, 2019

قومی ووشو چیمپئن شپ کا رنگارنگ افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان نے کردیا،ملک بھر سے کھلاڑیوں نے ایونٹس میں حصہ لیا،ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانان گرامی کو سلامی پیش کی۔ایونٹ چار روز تک جاری رئیگا۔ #کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں شعبہ کھیل کی ترقی کے لئے صوبے کی تاریخ کے سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، حکومتی سرپرستی میں صوبے کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22ویں نیشنل بوائز و 12واں گرلز ووشوکنگفو چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن نے محکمہ کھیل کی تعاون سے اور پاکستان ووشو فیڈریشن کی سرپرستی میں کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ قومی سطح کی چمپئن شپ کی میزبانی بلوچستان کررہا ہے جس میں ملک بھر کی ٹیمیں شریک ہیں اور خواتین کھلاڑی بھی نمایاں ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرکٹ اور فٹبال کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،جس میں مارشل آرٹ بھی شامل ہے اور بلوچستان کے کھلاڑی اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل وامور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ سب سے پہلے دیگر صوبوں سے بلوچستان آنے والے کھلاڑیوں و آفیشلز کو خوش آمدید کہتاہوں اور مجھے خوشی ہے کہ ملک بھر سے کھلاڑی ہمارے گھر کوئٹہ آئیں ہیں۔ محکمہ کھیل صوبے کے کھلاڑیوں کو دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر لانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے،اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کررہاہے، حکومت بلوچستان ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کررہی ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو تمام کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔محکمہ کھیل صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس میں کھیکوں کے ایونٹس منعقد کرائیں گے، تقریب سےووشو فیڈریشن کے صدر ملک افتخار، سیکرٹری امان اللہ اچکزئی نے بھی خطاب کیا، افتتاحی تقریب میں بچوں اور بچیوں کی جانب سے مارشل آرٹ، بینڈ اور ٹیبلو کے شاندارمظاہرے پیش کئے گئے، چمپئن شپ میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، نیوی، پولیس اور ریلوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قبل ازیں ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانان گرامی کو سلامی پیش کی۔یاد رہے یہ ایونٹ چار روز تک جاری رہیگا، تقریب میں اراکین اسمبلی بشرہ رند، سیکرٹری کھیل احمدرضاخان، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، نورالاامین ،کوارڈنیٹر وزیراعلیٰ بلال کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو، ڈائریکٹر پی ایس بی عمران ایوسف، فوکل پرسن محکمہ کھیل، غفور بلوچ،فٹبال کوچ محمد ہاشم لانگو، اسحاق علی، صدر بی ڈبلیو اے ،سردار زاکر ،فیض اللہ کاکڑ، منان آغا، مبارک شاہ، ایوب خلجی پی ایس مشیر کھیل ناظر حسین ودیگر بھی موجود تھے۔

نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے۔سنگ گیرگ ہزارہ برادی کی قدیم ثقافتی کھیل ہے حکومت کی کوشش ہے کہ تمام لوکل اور ثقافتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا اور ان کی سرپرستی کی جائے گی۔ مشیر عبدالخالق ہزارہ کوئٹہ(بی سپورٹس نیوز)صوبہ میں کھیل سیاحت و ثقافت کو اجاگر کرکے ملک و صوبے کی مثبت تشخیص دنیا کو دکھائیں گے ۔انتہا پسندی ، شدت پسندی اور تفرقات کے خاتمے کیلئے کھیل سیاحت و ثقافت اور مثبت سر گرمیوں کو بھر پور اندا ز میں اجاگر کیا جائے گا نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے نوجوانوں کو تفریح سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزار نے شہید چیئرمین حسین علی یوسفی سنگ گیرگ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سنگ گیرگ قدیم ثقافتی کھیل ہے حکومت کی کوشش ہے کہ تمام لوکل اور ثقافتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا اور ان کی سر پرستی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قدیم ناپیدکھیلوں کے ایسو سی ایشنز بنائے جائیں گے تاکہ ان کو زندہ رکھا جائے اور ان کی ترویج کے لئے ہر سطح پر کام کیا جائے گا صوبائی حکومت تفریح اور مثبت سر گرمیوں کو سپورٹ کر تی رہے گی ۔ انہوںنے کہا کہ سنگ گیرگی کے کھیل کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے گا سنگ گیرگ کے فروغ کے لئے مزید ٹورنامنٹس حکومتی سطح پر کرائے جائیں گے صوبائی حکومت قومی سطح کے کھیلوں کے علاوہ ثقافتی کھیلوں کے فروغ اور ان کی حوصلہ افزائی کی لئے بھی اقدامات کریگی ۔ تقریب کی آخر میں صوبائی مشیر نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔