Wednesday, August 28, 2019
کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے مثبت اور تعمیری سوچ پروان چڑھتی ہے جس سے معاشرے میں ایک مجموعی تبدیلی اور خوشحالی آتی ہے، جن معاشروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا تواتر سے انعقاد ہوتا ہے وہاں تخریبی سوچ کی نفی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ جام کمال خان #کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے مثبت اور تعمیری سوچ پروان چڑھتی ہے جس سے معاشرے میں ایک مجموعی تبدیلی اور خوشحالی آتی ہے، جن معاشروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا تواتر سے انعقاد ہوتا ہے وہاں تخریبی سوچ کی نفی ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے پہلا آل کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل، ثقافت اور امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ بھی موجود تھے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیل ایس شعبہ ہے جس میں جتنی سرمایہ کاری کی جائے وہ کم ہے، نوجوانوں کے لئے جب تک کھیلوں سے متعلق سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی تب تک وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منواسکتے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس سال 3 ارب روپے بلوچستان بھر میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے مختص کئے ہیں جس میں کرکٹ، فٹ بال اور ہاکی کے میدانوں کے ساتھ انڈور کھیلوں کی تمام سہولیات دی جائیں گی جس میں پارکس، آڈیٹوریم اور کمرشل ایریاز بھی ہوں گے، حکومت یہ منصوبے چار سال میں مکمل کرے گی جس سے ہم بلوچستان کے ہر ضلع میں قومی سطح پر کھیلوں کے انعقاد کو ممکن بنا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ اچھے میدان اور سہولیات کی فراہمی سے کھلاڑی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں اور قومی سطح پر صوبے کی احسن انداز میں نمائندگی ہوتی ہے، انہوں نے فائنل میچ جیتنے والی سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کو مبارکباد دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ ایسی بڑی کمپنیاں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آگے بڑھیں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے، اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی سنجیدہ ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے اس دوران انہوں نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ہزارہ کلب کے لئے 15 لاکھ روپے جبکہ فائنل جیتنے والی سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کے لئے تین لاکھ اور رنر اپ والی ٹیم دیبہ سپورٹس کلب کے لئے دو لاکھ روپے کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Thanks For visiting Sports Department Balochistan