Tuesday, July 30, 2019

آئی آیس ایف کوہلو آج مورخہ 29 جولائی 2019 کو آئی آیس ایف کوہلو کے ایک وفد نے صدر بہاول خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں ڈسرکٹ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری صاحب سے ملاقات کیا- آئی آیس ایف کوہلو کے وفد میں صدر بہاول خان، نائب صدر مراد علی، آفس سیکرٹری محمد اسماعیل اور دیگر ارکان شامل تھے- اس موقع پہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب جمعہ خان مری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کیا کہ کوہلو کے میدان آباد رہیں- کھلاڑیوں کو گراونڈ کی دشواری تھی جس کی بنا پے ایم پی اے کوہلو ہیلتھ منسٹر میر نصیب اللہ خان مری نے کھیلوں کے میدان کیلے 70 کڑور روپے کا سپورٹس کمپلکس منظور کرایا جو کوہلو کیلے خوشآئند بات ہے- اس موقع پہ آئی آیس ایف کوہلو کے صدر بہاول خان مری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب سے جمعہ خان مری نے اسپورٹس کا چارچ سنبھالا تب سے کوہلو کے کھیلوں کے میدان آباد ہویے- انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد عمران خان خود ایک کھلاڑی ہیں تو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پہ میر نصیب اللہ خان پوری طرح کام کررہے ہیں اس وجہ سے انھوں نے 70 کڑور جیسی بڑی رقم کوہلو کے سپورٹس کیلے منظور کروائے- انھوں نے کہا کہ میر نثار صاحب کا بھی یہی پیغام ہے کہ جہاں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے اسپتال ویران ہونگے اور میر نثار صاحب ہر علاقے میں کھیلوں کے میدانوں کیلے گھنٹے منظور کروا رہے ہیں تاکہ نوجوان فارخ وقت میں کھیل سے منسلک رہیں اور برے کاموں سے بچ سکے- بہاول خان مری نے سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری صاحب کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ کھیلوں کے ہر میدان میں آئی آیس ایف کے نوجوان یےہر وقت ان کے ساتھ ہیں- آخر میں جمعہ خان مری صاحب نے آئی آیس ایف کوہلو کرکٹ ٹیم کیلے کٹ بھی دیا- جس پہ آئی آیس ایف کوہلو کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا- ترجمان؛ آئی آیس ایف کوہلو


Monday, July 29, 2019

قومی ووشو چیمپئن شپ کا رنگارنگ افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان نے کردیا،ملک بھر سے کھلاڑیوں نے ایونٹس میں حصہ لیا،ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانان گرامی کو سلامی پیش کی۔ایونٹ چار روز تک جاری رئیگا۔ #کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں شعبہ کھیل کی ترقی کے لئے صوبے کی تاریخ کے سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، حکومتی سرپرستی میں صوبے کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22ویں نیشنل بوائز و 12واں گرلز ووشوکنگفو چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن نے محکمہ کھیل کی تعاون سے اور پاکستان ووشو فیڈریشن کی سرپرستی میں کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ قومی سطح کی چمپئن شپ کی میزبانی بلوچستان کررہا ہے جس میں ملک بھر کی ٹیمیں شریک ہیں اور خواتین کھلاڑی بھی نمایاں ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرکٹ اور فٹبال کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،جس میں مارشل آرٹ بھی شامل ہے اور بلوچستان کے کھلاڑی اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل وامور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ سب سے پہلے دیگر صوبوں سے بلوچستان آنے والے کھلاڑیوں و آفیشلز کو خوش آمدید کہتاہوں اور مجھے خوشی ہے کہ ملک بھر سے کھلاڑی ہمارے گھر کوئٹہ آئیں ہیں۔ محکمہ کھیل صوبے کے کھلاڑیوں کو دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر لانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے،اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کررہاہے، حکومت بلوچستان ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کررہی ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو تمام کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔محکمہ کھیل صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس میں کھیکوں کے ایونٹس منعقد کرائیں گے، تقریب سےووشو فیڈریشن کے صدر ملک افتخار، سیکرٹری امان اللہ اچکزئی نے بھی خطاب کیا، افتتاحی تقریب میں بچوں اور بچیوں کی جانب سے مارشل آرٹ، بینڈ اور ٹیبلو کے شاندارمظاہرے پیش کئے گئے، چمپئن شپ میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، نیوی، پولیس اور ریلوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قبل ازیں ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانان گرامی کو سلامی پیش کی۔یاد رہے یہ ایونٹ چار روز تک جاری رہیگا، تقریب میں اراکین اسمبلی بشرہ رند، سیکرٹری کھیل احمدرضاخان، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، نورالاامین ،کوارڈنیٹر وزیراعلیٰ بلال کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو، ڈائریکٹر پی ایس بی عمران ایوسف، فوکل پرسن محکمہ کھیل، غفور بلوچ،فٹبال کوچ محمد ہاشم لانگو، اسحاق علی، صدر بی ڈبلیو اے ،سردار زاکر ،فیض اللہ کاکڑ، منان آغا، مبارک شاہ، ایوب خلجی پی ایس مشیر کھیل ناظر حسین ودیگر بھی موجود تھے۔

نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے۔سنگ گیرگ ہزارہ برادی کی قدیم ثقافتی کھیل ہے حکومت کی کوشش ہے کہ تمام لوکل اور ثقافتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا اور ان کی سرپرستی کی جائے گی۔ مشیر عبدالخالق ہزارہ کوئٹہ(بی سپورٹس نیوز)صوبہ میں کھیل سیاحت و ثقافت کو اجاگر کرکے ملک و صوبے کی مثبت تشخیص دنیا کو دکھائیں گے ۔انتہا پسندی ، شدت پسندی اور تفرقات کے خاتمے کیلئے کھیل سیاحت و ثقافت اور مثبت سر گرمیوں کو بھر پور اندا ز میں اجاگر کیا جائے گا نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے نوجوانوں کو تفریح سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزار نے شہید چیئرمین حسین علی یوسفی سنگ گیرگ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سنگ گیرگ قدیم ثقافتی کھیل ہے حکومت کی کوشش ہے کہ تمام لوکل اور ثقافتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا اور ان کی سر پرستی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قدیم ناپیدکھیلوں کے ایسو سی ایشنز بنائے جائیں گے تاکہ ان کو زندہ رکھا جائے اور ان کی ترویج کے لئے ہر سطح پر کام کیا جائے گا صوبائی حکومت تفریح اور مثبت سر گرمیوں کو سپورٹ کر تی رہے گی ۔ انہوںنے کہا کہ سنگ گیرگی کے کھیل کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے گا سنگ گیرگ کے فروغ کے لئے مزید ٹورنامنٹس حکومتی سطح پر کرائے جائیں گے صوبائی حکومت قومی سطح کے کھیلوں کے علاوہ ثقافتی کھیلوں کے فروغ اور ان کی حوصلہ افزائی کی لئے بھی اقدامات کریگی ۔ تقریب کی آخر میں صوبائی مشیر نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

Tuesday, July 2, 2019

ڈپٹی کمشنر اسپورٹس فیٹیول خضدار آل زھری ناک آٶٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا کک لگا کرافتتاح اے سی خضدار محمد نعیم کیا انکے ھمراہ تحصیلدار زھری منیرآحمد مغل, اسسٹینٹ ڈاریکٹر , میر نیازآحمد زھری, مسلم لیگ کے رھنما عبداللہ آذاد, بابا ۓ فٹبالر جھالاوان غلام سرور لہڑی, اسپورٹس آفیسر خضدارمحمد ھاشم زھری, صدر ڈی ایف اے سکندر آباد صادق یار, سنیئر نائب صدر مینرآحمد صابر, ایس ایچ او و سنیئر فٹ بالر عبدالحق, سنیئر و انٹر نیشنل فٹبالر حسن جلیل, بی این پی کے سنئیر رھنما عبدالنبی, بابو محمد اسلم زھری و دیگر سکندرآباد,خضدار و زھری کے معتبرین موجود تھے۔ افتتاحی دوستانہ میچ ڈی سی فٹبال کلب زھری اور جھالاوان فٹبال کلب سکندرآباد کے مابین کھیلا گیا جو جھالاوان فٹ بال کلب سکندرآباد نے جیت لیا۔ اسہوڑس آفیسر محمد ھاشم زھری اور زھری کے تمام فٹ بال کلبوں نے اے سی خضدار محمد نعیم و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو زھری آکر ھماری حوصلہ افزائی کی۔


اسپورٹ فیسٹیول و ڈی سی کپ خضدار۔ افتتاح میگااسپورٹ ایونٹ ( 2019) بمکام میر غوث بخش اسٹیڈیم خضدار۔ 29 جون۔ بزنجو اسٹیڈیم خضدار میں میگا ایونٹ 2019 کاافتتاح ڈپٹی کمیشنر میجر محمد الیاس کبزئ کے میزبانی میں ہوا۔اس اسپورٹ ایونٹ کے معزز مہمان خاص محترم جناب کمیشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر تھے اور دیگر مہمانوں اہم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری ایف سی کے میجر محمد نواز اے سی خضدار محمد نعیم عمرانی اور تمام محکمجات کے افیسران ڈسٹرک اسپورٹس آفیسر ہاشم زہری ڈسٹرک خضدار کے سیاسی وقبائلی اور سماجی رہنمائون نے شرکت کی پروگرام میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں خاص طور پر عالمی شہرت یافتی فنکار شیر جان بلوچ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ فٹبال کرکٹ کبڈی بلوچی دول چاپ اور دیگر پروگرام کاافتتاح کیا گیا شائقین کی بڑھی تعداد نے اس رنگا رنگ تقریب سے لطف اندوز ہوئے ۔ایونٹ میں سکورٹی کی بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ ہم ڈپٹی کمیشنر جناب میجر محمد الیاس کبزئ صاحب کو کامیاب فیسٹیول کرانے پر دل سے مبارک باد پیش کرتے ہے۔ منجانب ڈسٹرک اسپورٹس آفیسر خضدار ڈسٹرک ایسوسیئشن فٹبال اینڈ ڈسٹرک ایسوسیئشن کرکٹ خضدار۔