Monday, January 14, 2019

بیلہ:ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیئے اقدامات کر رہی ہے جشن لسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہم سے جتنا ممکن ہوسکے گا نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بیلہ میں جمعرات کی شام کو جام غلام قادر اسٹیڈیم بیلہ میں جشن لسبیلہ جام میر محمد یوسف مرحوم اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھیل انسانی نشونما کے لیئے انتہائی ضروری ہے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگیاں بھی لازمی ہیں


No comments:

Post a Comment

Thanks For visiting Sports Department Balochistan