Monday, January 21, 2019

لسبیلہ : جشن لسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول میں پیدل ریس کے شاندار مقابلے کا انعقاد کیا گیا ، ریس میں 25 نوجوانوں نے حصہ لیا ، دوڑ ریس کے لئے قومی شاہراہ پر 7 کلومیٹر کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ، نوجوانوں نے اپنی ہمت دکھاتے ہوئے مقررہ وقت پر منزل پر پہنچنے کا شاندار مظاہرہ کیا تو شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے


*خضدار۔ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام(بی آر ایس پی ) وضلعی انتظامیہ کی جانب سے و یورپین یونین کے تعاون سے اسپورٹس گالہ کا انعقاد اسد شہید اسٹیڈیم خضدار میں ہوا پروگرام کےمہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر ) محمد الیاس کبزئی و اعزازی مھمانوں میں بی آر ایس پی کے اکبر خان اچکزئی و بلال گچکی محمد عارف رند شامل ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کھیل کی طرف راغب کرنے کے لئے اسپورٹس گالہ کا اہتمام کیا گیا ہے کہ نوجوان بڑھ چڑھ کر کھیل میں حصہ لے ہمارا عزم اسپتال ویران و کھیل کے میدان آباد کرنا ہے انشاء اللہ زہری،کرخ،و دیگر علاقوں میں جلد کھیل کے میدان سجا دینگئے بی آر ایس پی کے بلال گچکی اور اکبر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی کھیل کے میدان آباد کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور اسطرح کے تقریبات ہر جگہ کرنے کی بھر پور کوشش کرئے گئے اس موقع پر اے ڈی سی عبدالقدوس اچکزئی،ڈپٹی زونل ڈائریکٹر علی رضا کھوسہ،سیف اللہ شاہوانی آسپورٹس آفیسر محمد ھاشم ذہری ڈیی ڈی او تنویر کرد و دیگر موجود تھے


اوتھل ۔جشن لسبیلہ جام میر محمد یوسف میموریل اسپورٹس فیسٹیول میں سائیکل ریسرز میں فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حسین علی جاموٹ ۔ایس ایچ او اوتھل فلک شیر ۔خدابخش بلوچ ۔ڈاکٹر منصور بلوچ ۔رمضان جاموٹ ۔رفیق سومرو ۔شہزاد ہارون ۔جمال شیخ اور اوتھل کے صحافیوں رفیق تبسم ۔پیربخش کلمتی فیسٹیول کی یادگار شرٹ تقسیم کررہے ہیں


*خضدار۔ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام(بی آر ایس پی ) وضلعی انتظامیہ کی جانب سے و یورپین یونین کے تعاون سے اسپورٹس گالہ کا انعقاد اسد شہید اسٹیڈیم خضدار میں ہوا پروگرام کےمہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر ) محمد الیاس کبزئی و اعزازی مھمانوں میں بی آر ایس پی کے اکبر خان اچکزئی و بلال گچکی محمد عارف رند شامل ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کھیل کی طرف راغب کرنے کے لئے اسپورٹس گالہ کا اہتمام کیا گیا ہے کہ نوجوان بڑھ چڑھ کر کھیل میں حصہ لے ہمارا عزم اسپتال ویران و کھیل کے میدان آباد کرنا ہے انشاء اللہ زہری،کرخ،و دیگر علاقوں میں جلد کھیل کے میدان سجا دینگئے بی آر ایس پی کے بلال گچکی اور اکبر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی کھیل کے میدان آباد کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور اسطرح کے تقریبات ہر جگہ کرنے کی بھر پور کوشش کرئے گئے اس موقع پر اے ڈی سی عبدالقدوس اچکزئی،ڈپٹی زونل ڈائریکٹر علی رضا کھوسہ،سیف اللہ شاہوانی آسپورٹس آفیسر محمد ھاشم ذہری ڈیی ڈی او تنویر کرد و دیگر موجود تھے


خاران، سردار چنگیز خان ساسولی رخشان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ میں رضوان شاہ سپورٹس خاران نے چاغی کو ہرا کر فائنل اپنے نام کردی (خاران نیٹ ورک نیوز) چاغی سپورٹس پہلے انگز میں 145 ٹارگٹ دیا رضوان شاہ سپورٹس خاران نے 4 وکٹوں کے نقصان پر رنز پورا کرلیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی میونسپل کمیٹی چہرمین واشک حاجی بشارت اللہ آلہ زئی تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 50 ہزار ونر ٹیم کے لیے 20 ہزار رنر ٹیم کے لیے 10 ہزار جبکہ پریس کے لیے 5 ہزار کا اعلان کردیا اور ونر اور رنر ٹیم کو ٹرافی دیا مہمان خصوصی حاجی بشارت اللہ آلہ زئی کے ساتھ سیاسی و سماجی رہنما شاہ خالد ریکی بلوچ خان ریکی داود ساسولی اور سپورٹس آفیسر حبیب الرحمن ہمراہ تھے

اوتھل ۔جشن لسبیلہ جام میر محمد یوسف عالیانی مرحوم میموریل اسپورٹس فیسٹیول میں سائیکل ریسرز اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ دوسری جانب فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حسین علی جاموٹ ودیگر کا گروپ فوٹو اور اس دوران ضلع لسبیلہ معروف اسپورٹس مین خدابخش بلوچ ۔ڈیوٹی افسر محمد رفیق سومرو سائیکل ریسرز کو ترتیب دے رہے ہیں


Monday, January 14, 2019


بریکینگ نیوز اوتھل/آج بروز جمعرات جام میر غلام قادر اسٹیڈیم بیلہ میں ہونے والے جــام مـــیر محــمد یوسـف میموریل اســـپورٹس فیــسٹیول کی اوپننگ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان شرکت کریں گے۔


کوھلو:- آج کوہلو میں محکمہ سپورٹس کی جانب سے رائفل شوٹنگ مقابلہ منعقد کی گئ جس میں کوہلو کے تمام رافل شوٹرز نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا اس مقابلے میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر بنگل خان سالارانی نے حاصل کی دوسری پوزیشن شری محمد مری تیسری پوزیشن محمد بخش مری چوتھا پوزیشن گل باز مری پانچواں اور آخری پوزیشن لعل خان مری نے حاصل کیا- آخر میں جیتنے والے شوٹرڑ میں انعامات تقسیم کیے گئے جس کے مہمان خصوصی میر شاہ بلال مری تھے اس موقع پہ کوہلو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب جمعہ خان مری سپورٹس چیئرمین چودری نعیم زرکون سپورٹس جرنل سیکٹری محمد جان مری اور آئی ایس ایف کوہلو کے نائب صدر اور سوشل میڈیا آرگنائزیشن کے صدر بھاول خان مری سمیت دیگر عمائیدین شامل تھے-


بیلہ جام۔میر غلام۔قادر اسٹیڈیم میں۔افتتاحی تقریب سے قبل اسٹیج اور مہمانان کی سیٹنگ ارینجمنٹس ۔۔واضح رہے کہ جام یوسف مرحوم۔سابق وزیر اعلی بلوچستان کی یاد میں۔منعقد ہونے والے اس اسپورٹس فیسٹیول میں۔16 کیٹیگری شامل۔ہیں جن۔میں فٹبال۔کرکٹ ،شوٹنگ بال ،ملاکھڑا ،سائیکلنگ ،باڈی بلڈنگ ،تائ کوانڈو ،ووشو کراٹے ،بائیک ریس ،اتھیلیٹکس ، بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس ،شطرنج ، اور اسنوکر شامل۔ہیں۔ ان تمام گیمز میں۔بحیثیت کوآرڈی نیٹر اور نگرانی محکمہ کھیل لسبیلہ کر رہی ہے۔۔اور یہ وزیر اعلی بلوچستان کا اسپورٹس وژن ہے جو اب تمام۔اضلاع کے لیے بھی واضح ہوچکا ہے ۔۔کل کے شاندار افتتاح۔میں ہزاروں۔شائقین کی شرکت نے اس فیسٹیول۔کا آغاز کردیا۔ہے۔۔انشاءاللہ 20 فروری تک یہ میلہ سجا رہیگا۔۔۔




بیلہ:ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیئے اقدامات کر رہی ہے جشن لسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہم سے جتنا ممکن ہوسکے گا نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بیلہ میں جمعرات کی شام کو جام غلام قادر اسٹیڈیم بیلہ میں جشن لسبیلہ جام میر محمد یوسف مرحوم اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھیل انسانی نشونما کے لیئے انتہائی ضروری ہے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگیاں بھی لازمی ہیں


لسبیلہ : ایشین سٹرونگسٹ مین انٹر نیشنل لیول کے کھلاڑی عزہر فاروق الحاج جام میر غلام قادر اسٹیڈیم لسبیلہ میں جشن لسبیلہ فیسٹول کی افتتاعی تقریب کے موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔


جشــــن لسبیــــلہ جـــام یوسف میموریل اسپــــورٹس فیسٹیول 2019 آل ڈسٹرکٹ انٹر اسکولز فٹبال اینڈ کرکٹ مقابلے بمقام ماڈل ہائی اسکول اوتھل اوتھل//جشن لسبیلہ جام میر محمد یوسف(مرحوم)اسپورٹس فیسٹیول آل ڈسٹرکٹ اسکولز پروگرام کا افتتاح کل بروز ہفتہ صبح 10بجے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اوتھل میں ہوگا۔تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(میل)حاجی نوید احمد ہاشمی ہونگے۔ اس پُروقار تقریب میں عوام کو شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے آپ کی شرکت سے لسبیلہ کے ٹیلنٹیڈطلباء کی حوصلہ افزائی ہوگی منجانب۔چیف آرگنائزر حسین علی جاموٹ













Monday, January 7, 2019

وزیراعلـٰـــی بلـــو چــــستان نـــــواب جـــــام کمال خان کی خصوصی ہدایت پرجــــــشن لـــــــبیلہ جـــــام مــــــیر محـــــمد یوســــف میموریل اســــــپورٹس فیــسٹیول کی رنگا رنگ افتـــتاعی تقریب 10جنوری 2019کو جـــــام میر غلام قادر اسٹیڈیم بیلہ میں ہوگی افتتاعی تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ہونگے 1۔تقریب میں فیسٹیول میں حصہ لینے والی تمام گیموں کے ٹیم ڈسپلے ہونگے 2۔علاقائی سطح کے مختلف پروگرامز جن میں انٹرنیشنل فوک آرٹسٹ قادر لاسی گروپ اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کرینگے۔جن میں فائر جنگلی ڈانس ،دانہ پہ دانہ، فیض محمد بلوچی والا سانگ، لیوا، مُگرمانا، اور بیلہ کی ثقافتی شیں ڈرامہ, ملاکھڑا، رسہ کشی وغیرہ کے مظاہرے ہونگے 3۔ ایشین سٹرونگیسٹ مین غلام فاروق انٹرنیشنل جو کوئٹہ سے خصوصی تشریف لائیں گے اور اپنے فن کے مختلف مظاہرے جن میں اپنے پاوں سے گاڑی گزارنا، دانتوں سے گاڑی کھینچنا، 4موٹرسائیکلوں کو پاوں اور ہاتھوں سے رُوکنا، اپنے پیٹ پر پتھر رکھ کر توڑنا، اپنے پیٹ سے 15موٹرسائیکلوں کو گزارنا، لوہے کی راڈ کو گلے کی طاقت سے ٹیڑھا کرنا وغیرہ وغیرہ اہلــیان لسبیـــلہ سے گزارش ہے کہ اس رنگارنگ تقریبات میں ضرور شرکت فرمائیں منجانب۔حســین علـــی جـــــاموٹ چیف آرگنائزر لسبیــــلہ فیسٹیول


Thursday, January 3, 2019

Assistant Director Asif Farooqui introduction


گورنمٹ بوائز ہائ اسکول بندمراد میں۔سالانہ اسپورٹس ویک۔کاانعقاد ہوا جس کی فائنل تقریب میں شرکت کی ،پوزیشن۔ہولڈر کھلاڑیوں۔میں۔انعامات تقسیم۔کیے ۔۔اہنی طرف سے بچوں۔کی حوصلہ افزائ۔بھی۔کی۔۔مورخہ 20 دسمبر 2018


کوھلو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکوھلو جمعہ خا ن مری کے زیرے صدارت ایک اہم اجلاس افضل خان پلازہ میں منعقد ہوئی جس میں میر طور خان مری نے خصوصی طور پر شرکت کی ڈسٹرکٹ فٹبال چیرمین محمد نعیم زرکون ڈسٹرکٹ فٹبال جنرل سیکریٹری محمد جان مری ڈسٹرکٹ فٹبال کے سیکریٹری اطلاعت سعید یاسر شاہ اور کوھلو کے فٹبال کلبز کرکٹ کلبز ,آرچری کلبز, گوڑی بال کلبز کے مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کی جانب سے ضلع کوھلو کیلیۓ دو لاکھ روپے منظور ہوۓ جو کہ ان کو مختلف کھیلوں پر خرچ کیاجاۓ گا اور سپورٹس آفیسر نے کہا کہ منسٹر ہیلتھ میر نصیب الللہ مری کا بھی یہی عہد ہے کہ کوھلو کے ہر گراؤنڈ کو آباد رکھا جاۓ گا. ڈپٹی کمشنر کوھلو منورحسین کا بھی خصوصی توجہ ہے کہ جلد از جلد سپورٹس کمپلیکس مکمل ہو تاکہ کھلاڑی باآسانی کھیل سکھیں سپورٹس آفیسر نے کہا کہ ان دو لاکھ کو فٹبال کرکٹ آرچری گوڑی بال دوڈ اور سائیکل مقابلے پہ خرچ کیا جاۓ گا . اور میر طور خان مری نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کے لۓ ذاتی تعاون کرتا رھوں گا آخر میں چوھدری محمد نعیم ,محمد جان,اور یاسر شاہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور میر طور خان مری کا شکریہ ادا کیا




ڈارئیکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان، حاجی علی گل کرد صاحب ،کو نوشکی اور چاغی کے دورے پر مختلف اسٹیڈیمز کا معائنہ کروا رہے ہیں۔۔۔۔


کوہلو بابائے قوم قائداعظم محمد علی کی یوم ولادت کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کی جانب سے رنگا رنگ فیسٹیول کا آغاز کردیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر جمعہ خان مری،ڈسٹرکٹ چیرمین نعیم چوہدری ،سیکرٹری محمد جان کی جانب سے میرا تھن ریس کا انعقاد نیوٹاون میں ہوا جس کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر کرنل محمد حماد تھے میرا تھن ریس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریس کا آغاز نیوٹاون بائی پاس سے ہوا نوجوانوں نے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے کو بازی لے جانے کے لئے ایڑی چھوٹی کا زور لگایا جس میں تین نوجوان سرخرو ہوئے ریس جیتنے والے نوجوانوں میں ٹرافی تقسیم کئے گئے نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیسٹیول کا آغاز کرکے ہمارے دل جیت لئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمہ خان مری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کہا کہ فیسیول میں کرکٹ،فٹبال،تیرکمان گھوڑی بال سمیت مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ رکھے ہیں


Mohammad Shahid Exilance Award 2018 in Football Event


Honourable D.G Sports Haji Ali Gul Kurd Sahib Visiting Shaheed Eid Notezai Football stadium Dalbandin District Chagai


District Sports Officer Seminars Directorate General of Sport's Quetta Balochistan