Thursday, June 27, 2019
ڈپٹی کمشنر اسپورٹس فیٹیول خضدار آل زھری ناک آٶٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا کک لگا کرافتتاح اے سی خضدار محمد نعیم کیا انکے ھمراہ تحصیلدار زھری منیرآحمد مغل, اسسٹینٹ ڈاریکٹر , میر نیازآحمد زھری, مسلم لیگ کے رھنما عبداللہ آذاد, بابا ۓ فٹبالر جھالاوان غلام سرور لہڑی, اسپورٹس آفیسر خضدارمحمد ھاشم زھری, صدر ڈی ایف اے سکندر آباد صادق یار, سنیئر نائب صدر مینرآحمد صابر, ایس ایچ او و سنیئر فٹ بالر عبدالحق, سنیئر و انٹر نیشنل فٹبالر حسن جلیل, بی این پی کے سنئیر رھنما عبدالنبی, بابو محمد اسلم زھری و دیگر سکندرآباد,خضدار و زھری کے معتبرین موجود تھے۔ افتتاحی دوستانہ میچ ڈی سی فٹبال کلب زھری اور جھالاوان فٹبال کلب سکندرآباد کے مابین کھیلا گیا جو جھالاوان فٹ بال کلب سکندرآباد نے جیت لیا۔ اسہوڑس آفیسر محمد ھاشم زھری اور زھری کے تمام فٹ بال کلبوں نے اے سی خضدار محمد نعیم و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو زھری آکر ھماری حوصلہ افزائی کی۔
Wednesday, June 26, 2019
ڈپٹی کمشنر خضدار اسپورٹس فیسٹیول آل زھری ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2019 کا شاندار افتتاح کل بروز بدھ 26جون کو سردار دوداخان فٹبال اسٹیڈیم زہری میں ہوگا۔افتتاحی میچ جھالاوان کلب شہید سکندر آباد سوراب بمقابلہ ڈی ۔سی ۔فٹبال کلب زھری کے درمیان 5 بجے کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح اے۔سی ۔خضدار محمد نعیم عمرانی صاحب کرینگے ان کے ہمراہ بابائے فٹبال غلام سرور لہڑی ۔آرگنائزر ماسٹر نزر صاحب ۔ماسٹر عبدالغنی صاحب ۔عبدالحق صاحب۔سینیئر فٹبالر حسن جلیل انٹر نیشنل ۔ ڈسٹرک اسپورٹس آفیسر محمد ہاشم صاحب لیویز لائین آفیسر عطااللہ صاحب اور زھری کے معزززین و معتبر ین ہونگے
Tuesday, June 25, 2019
ڈپٹی کمشنر اسپورٹس فیسٹیول نائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے بال کو شاٹ لگا کر کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اسپورٹس فیسٹیول نائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ انٹر اسکول T10 ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ تیکوانڈو کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے اپنے دست مبارک سے کیا دیگر مہمانوں میں اسپورٹس آفیسر ہاشم زہری , علی احمد زہری . کاکا حمید , منیراحمد , امید علی موسیانی اعجاز بلوچ , شکیل بلوچ تھے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سندھ سے آنے والے گیسٹ ٹیم شاہ بھٹائی کلب کنڈیارو بمقابلہ ڈسٹرکٹ خضدار کے درمیان کھیلا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہیں جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے انھوں نے کرکٹ منتظمین جنہوں نے فیسٹیول کروانے میں اپنا کردار ادا کیا انکو مبارکباد دیتا ہوں اس فیسٹیول سے جوانوں کو تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال غیر آباد ہوتے ہیں جوانوں کے دیگر ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے کھیلوں میں مشغول رہنے سے انسان نشے جیسے لعنت سے دور رہتا ہیں صحت کا راز بھی ورزش ہے اور انسانی زندگی میں ورزش کرنے والوں کا جسم فٹ رہتا ہیں.
Monday, June 24, 2019
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی اور مختص کرکے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئ ہے واضع رہے کہ آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں دیگر شعبوں کی طرح پہلی مرتبہ کھیلوں کی ترقی و فروغ کے لیۓ خطیر فنڈز کے زریعہ مختلف کھیلوں کی سہولیات کے حامل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے میگا منصوبے شامل ہیں جنکے قیام سے صوبے کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے۔وزیراعلیٰ جام کمال خان
Friday, June 21, 2019
ڈائریکٹریٹ جنرل کھیل کے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز ۔ صوبائی کوچیز اور سپروائزرز کو مطلع کیا جاتا ہے۔ کے ڈائریکٹر جنرل کھیل دورا بلوچ صاحب نے 24 جون بروز سوموار کو دفتر میں ایک میٹنگ کے لیے دوپہر ایک بجے بلایا ہے۔ اس اہم میٹنگ کی وجہ سے جن افراد کی چھٹیاں ہیں ان سب کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور سب کو حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ میٹنگ میں نہ آنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس لیے آپ تمام حضرات سے گذارش ہے کہ اس میٹنگ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ شکریہ عبدالحئی کاکڑ ڈپٹی ڈائریکٹر کھیل حکو مت بلوچستان کوئٹہ
Wednesday, June 19, 2019
Tuesday, June 18, 2019
Wednesday, June 12, 2019
کوہلو کے سپورٹس میدانوں میں بہار*میگا سپورٹس فیسٹیول کا فائنل سپر کرکٹ میچ کے ساتھ اختتام پزیر, ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر کی طرف سے منعقد کئے گئے میگا سپورٹس فیسٹیول کا فائنل میچ ینگ زرکون اور من کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا, منسٹر ہیلتھ صاحب کی ذاتی مصروفیات کی بناء پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر حفیظ اللٰہ مری صاحب مہمان خصوصی تھے, فائنل میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر جمعہ خان مری کے علاوہ چوہدری نعیم, ماسٹر محمد جان,محمد یٰسین, محمد خان مری, اعظم جان مری اور سینکڑوں تماشائیوں نے فائنل میں شرکت کی, منیر احمد اور میر آصف نے امپائراور عمر فاروق نے سکورر کے فرائض انجام دیئے. من کرکٹ کلب نے پہلے مقررہ اوورز میں 85 رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ زرکون کرکٹ کلب نے 9.3 اوورز میں مکمل کر لی, میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں کپ, بال, بیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے. مہمان خصوصی نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا.
Subscribe to:
Posts (Atom)