Thursday, March 21, 2019

واشک۔(محمد عیسی محمد حسنی ) جشن واشک اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی تقریب فٹبال گراؤنڈ واشک میں منعقد ہوا جس کا مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واشک عمران ابراہیم بنگلزئی تھے جنہوں نے فٹبال کو کیک لگا کر اسپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے دوران مختلف ایٹیمز پیش کیے گیے ان کے ہمراہ اسپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی۔سابق ناظم میر غلام نبی غلزئی ۔ڈی ایف اے کے صدر و جشن واشک اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزر جی آر غلزئی۔ڈی ایف اے کے سیکرٹری ابراہیم رحمان ۔والی بال کے سیکرٹری قادر بخش دومکی۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسیشن کے صدر ضیا الرحمن۔حاجی شوکت علی محمد حسنی سمیت دیگر علاقائی معتبرین تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی واشک عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا کہ اس اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کا مقصد علاقے میں اسپورٹس کو فروغ دینا ہے اس سلسلے میں حکومت کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اس لئے صوبے کے ہر اضلاع میں اسپورٹس فیسٹول منایا جارہا ہیں تاکہ علاقائی سطح پر کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کا موقع مل سکیں اور کھلاڑی قوم کے ملک اور سفیر ہوتے ہیں جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ایک صحت مند معاشرے کے لئیے کھیل ضروری ہیں اس فیسٹیول میں فٹبال والی بال کرکٹ کے ایونٹ ہونگے جس میں ضلع واشک کے تمام تحصیل کے ٹیمیں حصہ لیں گے تقریب سے سابق ناظم میر غلام نبی غلزئی نے بھی خطاب کیا ۔




سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خاران کی جانب سے آفس اسسٹنٹ محمد نور ملازئی صاحب ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن خاران کے عہدیداروں کو انکی کامیابی کا نوٹیفیکشن دیے رہے ہیں۔۔