Monday, February 4, 2019

کوہلو میگا سپورٹ فیسٹیول تیرکمان کے فائنل میچ سردار کلی میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر منور حسین تھے فائنل میچ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ناصر عزیز کرد،سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری،ڈسٹرکٹ سپورٹس چئرمین نعیم چوہدری،سیکرٹری محمدجان سید یاسر شاہ،سمیت شہریوں تیرکمان کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تیرکمان ایک روایتی کھیل ہے سپورٹس فیسٹیول میں آرچری ٹورنامنٹ کااہتمام کیا گیا جس میں 5 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ سردار کلی اور محبت خان ٹیم کے درمیان کھیلا گیا تیرکمان کھیل کو عالمی سطح پر دلچسپی سے کھیلا جاتا ہے تیرکمان کھیل کوکوہلو میں زرکون قبیلہ کھیلتی آرہی ہے جسے پشتو میں (غس)بلوچی میں تیرکمان اور ہمارے قومی زبان میں تیرکمان کہا جاتا ہے اس کھیل میں تیرکمان سے تقریبا 10 میٹر کے فاصلے میں ایک مخصوص جگہ پر ایک چھوٹا سا آئینہ رکھ کر نشانہ بازی کے شاندار جوہر دکھائے جاتے ہیں دونوں اطراف کے لوگ دھول کے ساتھ ساتھ نعرہ بازی کرکے دیکھنے والوں کو خوب محضوض کرتے ہیں اس موقع پر دھول کی تاپ پر علاقائی رقص پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کرتے ہیں


No comments:

Post a Comment

Thanks For visiting Sports Department Balochistan