Tuesday, December 4, 2018

خاران ئی جی ایف سی ساوتھ سپورٹس گالہ خاران رائفل دو ہزار اٹھارہ کے کا فائنل میچ بعمقام شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں /سپر اکیڈمی فٹبال کلب خاران/ بعمقابلہ شہید زید شاہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جسے شہید زید شاہ فٹبال کلب خاران نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لی میچ کے مہمان خصوصی کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر کمانڈنٹ راجہ واجد کیانی /لیفٹیننٹ کرنل محمد نسیم اظہر تھے کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر فائنل میچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر/ کمانڈنٹ راجہ واجد کیانی/ نے کہا کہ معاشرے کی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیئے کھیلوں کا انعقاد ضروری عمل ہے کیونکہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھیلوں کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ نوجوان نسل کی جسمانی اور ذہنیی طور پر تربیت ہو سکے انھوں نے کہاکہ سپورٹس ایک اہم شعبہ ہے جسکو پروان چڑھانے کے لیئے جلد رخشان ڈویژن کی سطع پر فیسٹیول کا انعقاد کرینگے کیونکہ بڑی تعداد میں نوجوان سپورٹس سے وابسطہ ہیں اور رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے نوجوانوں میں کھیلوں سے وابستگی کی خصوصی رجحان پائی جاتی ہے جبکہ خاران میں کھیل کے میدان میں ایسے باصلاحیت نوجوان موجود ہیں جنکے حوصلہ افزائی کرنے سے وہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں آخر میں مہمان/کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر/ کمانڈنٹ راجہ واجد کیانی / لیفٹیننٹ کرنل نسیم اظہر و دیگر نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات/ وردی/ فٹبال/ تقسیم کئے

READ MORE



  






No comments:

Post a Comment

Thanks For visiting Sports Department Balochistan