Friday, December 21, 2018

خاران آل رخشان ڈویژن سردار چنگیز خان ساسولی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی نےکیا، انہوں نے گیند کو شاٹ لگا کر کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح کردیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل میر عبدالغنی جنگلی،میر سرفراز سرگلزئی ممبر تحصیل کونسل میر محمد اقبال ساسولی سیاسی وقبائیلی رہنما حاجی اللہ بخش محمد حسنی ٹورنامنٹ آرگنائزر کفایت اللہ بڑیچ حکیم ساجن عبدالرحمن حیدری شبیر غنی ودیگر بھی موجود تھے ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ رضوان شاہ اسپورٹس اور فقیر جان کلب کے درمیان کھیلا گیا ،ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے فقیر جان کلب نے مقررہ 18 اوورز میں 185 رنز کا ٹارگٹ دیدیا، جس میں ضیاء پرگ کے 112 رنز شامل تھے ،جواب میں کھیلتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رضوان شاہ اسپورٹس نے آخری اوور میں مطلوبہ ٹارگٹ آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے یہ میچ جیت لیا،ٹورنامنٹ میں رخشان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ خاران، نوشکی، چاغی، اور واشک کے نامور ٹیمیں شرکت کرینگے، افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چئیرمین میرصغیر احمد بادینی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 20000،بیس ہزار روپے کا اعلان کیا ،



اپوزیشن لیڈر ثناء بلوچ کی محکمہ کھیل بلوچستان کے دورے کے موقع پر لی گئی یادگار تصویر



Wednesday, December 5, 2018

گزشتہ روز منسٹر کھیل عبدالخالق ہزارہ سیکریٹری کھیل شاہد سلیم اور ڈی جی کھیل علی گل کردصاحب نے ہزارہ ٹاون کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی اسکیم اور کھیلوں سے متعلق اسکیمز کا جائزہ لیا اس دورے کے موقع پر وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے ہزارہ ٹاون میں فٹبال گراؤنڈ کا افتتاح کیا اور ہزارہ کمیونٹی کا ایک جرگہ تھا جس کی صدارت کی آخر آخر میں وزیر کھیل سیکرٹری سپورٹس اور ڈائریکٹر جنرل کھیلنے کھلاڑیوں کو اور عوام کو یقین دلایا کہ محکمہ کھیل بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گا اس سلسلے میں 35 ویں نیشنل گیم بھی جلد منعقد کیے جائیں گے۔ جس سے بلوچستان میں کھیل اور کھلاڑی کو بہت فائدہ ہوگا۔ محکمہ کھیل میں جلد نوکریوں کا انتظام کیا جائے گا۔ تاکہ بلوچستان سے بے روزگاری کاخاتمہ کیا جاسکے۔ دورے کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں

2018۔11۔30 کمشنر رخشان ڈویژن جناب نصیر آحمد ناصر صاحب سے رخشان ڈویژن فیسٹیول کے حوالے سے ملاقات کی


Tuesday, December 4, 2018

خاران ئی جی ایف سی ساوتھ سپورٹس گالہ خاران رائفل دو ہزار اٹھارہ کے کا فائنل میچ بعمقام شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں /سپر اکیڈمی فٹبال کلب خاران/ بعمقابلہ شہید زید شاہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جسے شہید زید شاہ فٹبال کلب خاران نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لی میچ کے مہمان خصوصی کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر کمانڈنٹ راجہ واجد کیانی /لیفٹیننٹ کرنل محمد نسیم اظہر تھے کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر فائنل میچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر/ کمانڈنٹ راجہ واجد کیانی/ نے کہا کہ معاشرے کی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیئے کھیلوں کا انعقاد ضروری عمل ہے کیونکہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھیلوں کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ نوجوان نسل کی جسمانی اور ذہنیی طور پر تربیت ہو سکے انھوں نے کہاکہ سپورٹس ایک اہم شعبہ ہے جسکو پروان چڑھانے کے لیئے جلد رخشان ڈویژن کی سطع پر فیسٹیول کا انعقاد کرینگے کیونکہ بڑی تعداد میں نوجوان سپورٹس سے وابسطہ ہیں اور رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے نوجوانوں میں کھیلوں سے وابستگی کی خصوصی رجحان پائی جاتی ہے جبکہ خاران میں کھیل کے میدان میں ایسے باصلاحیت نوجوان موجود ہیں جنکے حوصلہ افزائی کرنے سے وہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں آخر میں مہمان/کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر/ کمانڈنٹ راجہ واجد کیانی / لیفٹیننٹ کرنل نسیم اظہر و دیگر نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات/ وردی/ فٹبال/ تقسیم کئے

READ MORE



  






ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوھلو جمعہ خان مری فٹبال ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ کے کھیلاڑیوں کے ساتھ گروپ تصویر





. اسپورٹس سپروائزر نوشکی جناب محمد صادق مینگل کی اسپورٹس آفس لسبیلہ آمد ۔۔۔واجہ یوسف بلوچ اور خدا بخش بلوچ سے ملاقات ۔۔