Monday, November 12, 2018
محکمہ کھیل بلوچستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی کوئٹہ واپسی ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کوئٹہ کی ٹیم کو بیسٹ ڈسپلن ایوارڈ بھی دیا گیا۔ واپسی پر واپسی پر ٹیم کی کپتان آمنہ بلوچ اور مینیجر ماہم سلطان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں بلوچستان کو جو کامیابیاں حاصل ہوئیں ان سے ہمارا مورال بلند ہوا ہے۔ امید دلائی گئی ہے کہ انشاءاللہ جونیئر ٹیم میں ہمارے کوئٹہ کی کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ ایونٹ میں شامل ہونے کے لئے محکمہ کھیل نے جو کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کیا وہ تاریخی ہے۔ کرکٹ کوچ جانزیب خان نے کھلاڑیوں کے ساتھ جو محنت کی اور کیمپ میں مختصر وقت میں جو کوچنگ کی وہ قابل ستائش ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل علی گل کرد صاحب اور محکمے کے افسران جن میں خصوصی طور پر فاروقی صاحب نے جو تعاون کیا۔اس پر ان کے اور محکمے کی شکر گزار ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Thanks For visiting Sports Department Balochistan